غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے دھوکے سے عوام کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی؛ ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم

15

ملتان ، 09 اگست  (اے پی پی ):ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے دھوکے سے عوام کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تا کہ عوام کی جمع پونجی ان غیر قانونی اورغیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں ضائع نہ ہو۔

پیر کو   یہاں  شعبہ اربن پلاننگ اور ہاریزن ٹیلی ٹیک کمپنی سے بریفنگ لیتے ہوئے انہوں  نے ڈائریکٹر اربن پلاننگ خواجہ وقاص کو ہدایات کی  کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا ازسر نو ڈیٹا تیار کیا جائے اور ان کے خلاف کاروائی تیز کی جائے۔انہوں نے کہا کہ  ایم ڈی اے میں ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن وقت کا تقاضا ہے جس سے شہریوں کی جائیداد کا تحفظ وابستہ ہے ۔

 اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عارف ضیاء گجر،ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن شاکر عباس بزدار،ڈائریکٹر اربن پلاننگ خواجہ وقاص، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ راؤ ذکا الرحمن،ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ طاہر شاہ،سی ای او ہاریزن ٹیلی ٹیک کمپنی کاشف پراچہ و دیگر سٹاف اورایم ڈی اے کے دیگر آفیسران و فیلڈ سٹاف شریک تھے۔