لاہور8اگست(اے پی پی): وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران گرانفروشی پر619 افراد گرفتار، 712 مقدمات درج ناجائز منافع خوروں کوتین کروڑ78لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے، چیف سیکرٹری کی صدارت میں سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اہم اجلاس میں متعلقہ حکام کی چیف سیکرٹری کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اشیاء کی قیمتوں، پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے اور زرعی منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور بھی جاری ہے چیف سیکرٹری نے کہا کہ پرائس کنٹرول سے متعلق کارکردگی کا ہر ہفتے باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہےلاہور، میانوالی، منڈی بہاؤلدین، گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنرز کوپرائس کنٹرول اقدامات بہتر بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ لاہورمیں بہترین افسران تعینات کئے جاتے ہیں چنانچہ ان سے توقعات بھی زیادہ ہیں لاہور سمیت تمام اضلاع میں جو افسر کام کرے گا وہی عہدے پر رہے گاگرانفروشی کی روک تھام کیلئے انتظامی افسران متحر ک انداز میں اپنے فرائض سر انجام دیں پھلوں، سبزیوں کی قیمتوں میں اعتدال کیلئے زرعی منڈیوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہےچیف سیکرٹری کی منڈی ایپ کی مدد سے قیمتوں میں فرق سے متعلق ڈیٹا کا تجزیہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت علاوہ ازیں نیلامی کے عمل میں زیادہ نرخ مقرر کر کے مہنگائی پیدا کرنے والے کمیشن ایجنٹس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کسی کو بھی صارفین کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی زرعی منڈیوں میں نیلامی کے عمل میں بیس پرائس کا تعین کرنے کیلئے تجاویز تیار کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران پرائس مجسٹریٹس نے صوبہ میں ایک لاکھ 74ہزار سے زائد انسپکشنز کی گئیں جن میں اوور چارجنگ، ذخیرہ اندوزی سمیت 29ہزار خلاف ورزیاں پائی گئی ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری صنعت،خوراک،زراعت کے سیکرٹریز، سی ای او اربن یونٹ کی بھی شرکت جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔











