لودھراں، 12 اگست (اے پی پی): تھانہ دھنوٹ پولیس کا فوری ایکشن، بھابی کا گلا دبا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ دھنوٹ کی حدود جمرانی واہ میں دیور نے بھابی کو قتل کرکے نعش سیوریج کنویں میں چھپا دی تھی۔ پولیس نے درخواست موصول ہونے پر مقدمہ درج رجسٹرکرکے فوری ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کرلیا۔ طاہرہ بی بی کو اس کے دیور اللہ ڈتہ نے 9اگست کو گلہ دبا کر قتل کردیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر نعش برآمد کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں نعش کا پوسٹمارٹم کرایا گیا ۔
ڈی پی او عبد الرؤف بابر قیصرانی نے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی ۔











