لودہراں، 12 اگست(اے پی پی): :ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی نے لودہراں ،کہروڑ پکا مجالس کی سیکیورٹی ڈیوٹی کی چیکنگ کی، چیکنگ کے دوران مجالس کے منتظمین سے بھی ملاقات۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او نے چیکنگ کے دوران مجالس کے اطراف سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او نے کہا کہ تمام مجالس و جلوس کے دوران کرونا ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور حساس مقامات اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی بھی کی جائے۔











