کوئٹہ11اگست (اے پی پی ): محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں جشن آزادی کے حوالے سے خواتین محفل مشاعرہ اور ہاتھ سے بنا ئی ہوئی تصاویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔مشاعرہ میں کوئٹہ کی معروف شاعرات نے جشن آزادی کے موضوع پر خو بصورت کلام پیش کئے اور بعد ازاں تصویری نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا تصویریں نمائش میں جشن آزادی کے حوالے سے ہاتھ سے بنائی گئی تصویر پیش کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ظفر علی بلیدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ نو جوان نسل میں ادب کو پروان چڑ ھا یا جائے تاکہ ان میں ادب کے رجحا نات پیدا ہوں اور آزادی کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کیا جاسکتا دنیا کے جن خطوں میں لوگ غلامی کی زنجیر میں جکڑے ہوئے ہیں انہیں ہی آزادی کی قدر و اہمیت کا سب سے زیادہ اندازہ ہے ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے لئے جو قربانیاں دی ہے اسی کے بدولت آج ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں سیکرٹری ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ظفر علی بلیدی نے مشاعرے اور تصویر نمائش میں حصہ لینے والوں خدمات کو سراہا ۔تقریب میں ایڈ یشنل سیکرٹری ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محترمہ سعدیہ ,.پرنسپل گرلز کالج کوئٹہ کینٹ راحیلہ رمضان سمیت گرلز کالج کی طالبات نے شرکت کی ۔











