ملتان، 10 اگست (اے پی پی ): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ مدنی پارک فلائی اوور کو دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایات کر دی ہے، کمانڈ اینڈکنٹرول سنٹر میں بھی تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، جس کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اُنھوں نے ان خیالات اظہار مدنی پارک فلائی اوور اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکے دورہ کے موقع پر کیا۔ اُن کو اس موقع پر متعلقہ آفیسران نے بریفنگ دی۔ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ دونوں ترقیاتی پروجیکٹس جلد از جلد اور معیاری انداز سے مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مدنی پارک فلائی اوور کا کام جلد مکمل کرنے کی ڈیدلائن دے دی گئی ہے، کافی عرصہ سے استوار کا شکار مدنی پارک فلائی اوور کو جلد مکمل کر کے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں جاری تمام منصوبوں کو ستمبر تک مکمل کرنے کی کوشش کریں گے، صاف پانی اور سیوریج کے منصوبوں کو مربوط حکمت عملی کے تحت مکمل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مانیٹرنگ سسٹم کو مزید بہتر کریں گے اور منصوبوں کو شفاف اوربروقت مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔











