ملتان،10اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا اقلیتی برادری کیلئے مختص فنڈز کی سکیمیں فوری مکمل کرنے کا حکم۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتی برادری کے رہائشی علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر طیب خان اور قومی تعمیر نو کے محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
علی شہزاد نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کا فزیکل آڈٹ آن لائن ایپ کے ذریعے کیاجائے گا اور کہا منصوبوں میں سیوریج،ٹف ٹائیل،اور صحت و تعلیم کی سکیمیں شامل ہیں اقلیتی نمائندگان اور اراکین اسمبلی کی مشاورت سے نئی سکیمیں شامل کی جائیں گی۔











