مری،27اگست(اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ مری ایکسپریس وے تجاوزات آپریشن کے دوران لکوٹ سے مانگا تک تمام غیر قانونی تعمیرات گرائی جا رہی ہیں۔
کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال کے زیر نگرانی متعلقہ محکموں، این ایچ اے، پولیس، سول ڈیفنس اور ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے تجاوزات آپریشن میں حصہ لیا۔











