ملتان؛ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام میں انتظامات بہتر بنانے کیلئے متحرک،اسسٹنٹ کمشنرز نے جلوس کے گذرگاہوں کا معائنہ کیا

39

ملتان، 09اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے محرم الحرام میں انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایات دی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود، اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا مدثر ممتاز نے محرم الحرام کے جلوسوں کے گزر گاہوں کا معائنہ کیا۔

 ضلعی افسران نے پل ستری وٹ ، النگ، پاک گیٹ ،  ریلوے روڈ ،اور جلالپور کے مخلتف علاقوں میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے میپکو کو دو روز میں جلوس روٹس پر لٹکی تاریں ہٹانے کی ہدایت کی  جبکہ خواجہ عمیر محمود نے میٹروپولٹن کارپوریشن کو تجاوزات کے خاتمہ کی بھی ہدایات جاری کی ہے۔

اے سی مدثر ممتاز نے کہا کہ  جلالپور پیر والا ٹف ٹائیل ورک اور مجالس کے گرد لائٹس فوری فعال کی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق یکم محرم سے تمام محکمے ریڈ الرٹ رہیں گے۔

  اسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ میپکو، واسا اور میٹروپولٹن و تحصیل افسران بھی موجود تھے۔