جسٹس نعیم اختر افغان نے بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھایا

18

کوئٹہ،09اگست  (اے پی پی):جسٹس نعیم اختر افغان نے  پیر کو بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے جسٹس نعیم اختر افغان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، ہائی کورٹ کے ججز ، صوبائی وزرا رکن صوبائی اسمبلی ، فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔