ملتان؛ کرونا ایس او پیز کیخلاف 7 ہوٹل اور متعدد دکانیں سیل، گراں فروشی پر ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد جرمانے عائد

20

ملتان، 08 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر گراں فروشی اور  کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری  ہے ، کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے 7 ہوٹل اور متعدد دکانیں سیل کردی گئیں ہیں۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوی کے خلاف متحرک ہو گئے ہیں، ضلع میں 478 مقامات کی انسپکشن کرکے ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد جرمانے کئے گئے ہیں، پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 کمرشل سٹور بھی سیل کردیے گئے ہیں

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بھی شہر میں ہنگامی دورے کئے ہیں، پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی پر مختلف کمرشل سٹورز کو 76 ہزار روپے جرمانہ عائد کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے گراں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،سول سوسائٹی اور تاجر کرونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی تعمیل کریں۔