ملتان؛ضلعی انتظامیہ محرم الحرام سے قبل جلوسوں کے گزرگاہوں کو کلئیر کرنے کیلئے مصروف عمل

35

ملتان، 08 اگست (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ محرم الحرام سے قبل جلوسوں کے گزر گاہوں  کو کلئیر کرنے کیلئے مصروف عمل ہے ،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے  اسسٹنٹ کمشنرز کو روٹس کی انسپکشن کے احکامات جاری کئے ہیں  جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بابر  نے ہنگامی دورے شروع کر دیئے ہیں۔

  اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر ڈوگر نے مذہبی رہنماؤں کے ہمراہ بارگاہوں کا معائنہ بھی کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے روٹس پر لائٹنگ،ٹف ٹائیل اور تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ بھی لیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مرکزی جلوسوں کے روٹس کو سو فیصد کلئیر کرے گی ،محرم الحرام ایام میں تمام محکمے ترجیحی بنیادوں پر سروسز فراہم کرینگے۔

 علی شہزاد نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے مذہبی رہنماء ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ تحصیلوں میں ترقیاتی کاموں کی ازخود نگرانی کریں۔