ملتان، 06 اگست (اے پی پی ): کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ ملتان میں گرین بیلٹس کے ساتھ ساتھ روڈ سائیڈ پر شجر کاری کر رہے ہیں، جن جن مقامات پر شجر کاری کی ضرورت ہے وہاں پر شجر کاری کو یقینی بنا رہے ہیں۔
اُنھوں نے ان خیالا ت کا اظہار وحدت کالونی میں پپل کے 40درختون کی شجر کاری کے موقع پر کیا۔کمشنر ملتان نے کہا کہ ماہ اگست میں بھر پور شجر کاری کریں گے، یکم اگست سے 31دسمبر تک شجر کاری جاری رہے گی جن میں لاکھوں کی تعداد میں درخت لگائے گے۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ پی ایچ اے شہر کو سر سبز شاداب بنانے کے لیے پر عزم ہے،گرین بیلٹس اور پارکوں میں اور اس کے ساتھ ساتھ روڈ سائیڈپر بھی شجر کاری کو یقینی بنا رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضااور ڈائریکٹر ہارٹی یکلچر چوہدری غلام نبی بھی موجود تھے۔











