ہندو برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے: وفاقی وزیر  چوہدری فواد حسین

8

اسلام آباد ، 06 اگست (اے پی پی ):وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے  گنیش مندر واقعہ سے متعلق گفتگو  کرتے  ہوئے کہا ہے کہ ہندو برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندوستان نہیں ہے، یہاں کوئی فاشسٹ آئیڈیالوجی حکمرانی نہیں کر سکتی جبکہ پاکستان کے پرچم میں موجود دونوں رنگوں کی حرمت ہم پر فرض ہے۔