نوشہرہ ورکاں؛ یوم استحصال کشمیر پر معروف چوک تھانہ چوک میں اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

41

نوشہرہ ورکاں، 05اگست(اے پی پی):ملک بھر کی طرح ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا اور نوشہرہ ورکاں کے معروف چوک تھانہ چوک میں کشمیری بھائیوں سے ھمدردی کے اظہار کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں عمران صفدر وڑائچ کی قیادت میں تمام اداروں سے عملہ میونسپل کمیٹی، پولیس، ریسکیو 1122،محکمہ تعلیم، تاجران ،مقامی صحافیان اور سول سوسائٹی کے ارکان کے علاؤہ درجنوں راھگزر افراد نے بھی شرکت کی۔

تھانہ چوک نوشہرہ ورکاں میں یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ تقریب کے دوران میونسپل کمیٹی میں ھوٹر بجایا گیا اور نوبجے عملہ ٹریفک نے اطراف سے ٹریفک روک دی اور ایک منٹ کشمیری بھائیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف خاموشی کی صورت گزارا گیا اور بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں عمران صفدر وڑائچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی تمام تر محبتیں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ھیں اور قوم کا بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کے لیے قربانی دینے کو تیار ہے۔