یوم استحصال کشمیر: پاکستانی اداکاروں ، گلوکاروں  کی مقبوضہ  کشمیر  میں بھارتی مظالم کی مذمت

23

اسلام آباد،05 اگست (اے پی پی ): یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستانی اداکاروں  اور گلوکاروں  نے  مقبوضہ  کشمیر  میں بھارتی مظالم کی مذمت   کی۔انہوں نے  اقوام متحدہ   اور اداروں سے اپیل کی کہ مقبوضہ  کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں ۔انہوں نے بھارتی فنکاروں  سے بھی کمشیریوں کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل کی۔