سعودی عرب، 03 اگست (اے پی پی): سعودی عرب کے شہر دمام سےگزشتہ رات 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستانی سفیر بلال اکبر، سعودی عرب میں قید معمولی نوعیت کے قیدیوں کی رہائی کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔ دمام سے پی آئی اے کی فلائٹ 9248 سے لاہور کے لئے روانہ ہو گئی ہے، فضائی سفر کے 19 مسافروں کے کرائے پاکستانی سفارت خانے نے جبکہ 9 کے کرائے سعودی عرب کے متعلقہ ادارے نے ادا کئے۔
روانگی کے وقت رہا ہونے والے پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان، پاکستانی سفیر بلال اکبر اور پاکستان کے سفارتی عملے کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ انکی کوششوں سے آج ہم پاکستان روانہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے سعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس سے قبل 20 جولائی کو 62 پاکستانیوں کو رہا کرکے پاکستان روانہ کیا گیا تھا، رہا ہونے والے قیدیوں کی بقایا سزائیں معاف کردی گئیں تھیں۔











