وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک کی خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں؛ خواجہ شاہ زیب اکرم

17

لاہور، 13 اگست(اے پی پی):سینئر وائس  صدر فیڈریشن آف پاکستان  چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ شاہ زیب اکرم نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  میں امید کرتا ہوں کہ یہ ملک جس طریقے سے ترقی کر رہا ہے،  انشااللہ یہ تیزی سے آگے بڑھتا رہے گا۔انہوں نے  کہا کہ  میں تمام ہم وطنوں سے التماس کرتا ہوں کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک کی خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں۔ اس ملک کو سرسبز بنائیں تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے بچا جا سکے۔