وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

23

کوئٹہ23اگست(اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی_ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تھیلیسیمیا مرض کی روک تھام، اس حوالے سے قانون سازی اور   بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور ہنگلاج ماتا مندر سمیت مذہبی سیاحت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا -رکن صوبائی اسمبلی سندھ رابعہ اظفر نظامی نے تھلیسیمیا کے مرض کے تدارک، شادی سے قبل تھیلیسیمیا اسکریننگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور اس حوالے سے کی گئی قانون سازی پر تفصیلی بریفنگ دی- اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بلوچستان آکر ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے اور ملک میں تھیلیسیمیا کے کیسز کی روک تھام کیلئے باقاعدہ قومی مہم کا آغاز کیا گیا ہےبلوچستان میں بھی تھیلسیمیا کے تدارک کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک موروثی بیماری ہے اس پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہیں۔صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہے ہیں جبکہ دور افتادہ علاقوں میں ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ کا آغاز کیا ہےانہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے ہنگلاج ماتا مندر کی ماسٹر پلاننگ کی جا رہی ہے-وزیراعلیٰ بلوچستان نے  گورنر سندھ کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی عمل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جبکہ ملاقات میں تھیلیسیمیا مرض کے حوالے سے بھر پور آگاہی مہم چلانے اور خون عطیہ کرنے کی ضرورت پر زوردیا -ملاقات میں اراکین سندھ اسمبلی سنجے گنگوانی، رابعہ اظفر نظامی، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، موجود تھے –