وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی اے پی پی سے خصوصی گفتگو

33

اسلام آباد، 13 اگست(اے پی پی): پاکستان ہماری سرزمین ہے ، ہماری ماں ہے، اپنی ماں کا خیال  کیسے رکھنا ہے یہ کسی بیٹے کو بتانا نہیں پڑتا، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے یوم آزادی کے موقع پراے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔

انہوں نے کہاکہ  ہم ایک دوسرے کو تلقین کرنے کی بجائے اپنے آپ سے سوال کریں کہ میں نے اپنی ذات میں پاکستان کو کتنا مضبوط  کیا اپنے عمل سے، کیا میں پاکستان کے استحکام کا باعث بن رہا  ہوں  یا میں پاکستان میں ڈی اسٹبلائزیشن یا کرپشن کے فروغ یا پاکستان کے نقصان کا باعث بن رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اس دھرتی کے بیٹے ہیں تو آپ کو پتہ ہونا چاہئیے کہ اپنی دھرتی، اپنی ماں کا خیال کیسے رکھنا ہے۔