اسلام آباد، 13 اگست(اے پی پی): پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و تجارت عالیہ حمزہ نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے آزادی بہت قربانیاں دے کر حاصل کی ہے ،ہمیں اس بات کی گہرائی کو سمجھنا چاہیے اور اس ملک کی قدر کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس یوم آزادی ہہ وعدہ کرنا ہے کہ ہم اپنے وطن کو کچھ دیں گے، پاکستان ہمارا ملک ہے،ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔











