لاہور، 14 اگست(اے پی پی):صدر پاکستان افریقہ بزنس ایسوسیشن ظفر محمود نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس ملک کو دنیا کے افق پر چمکتا ستارہ بنانے کیلئے بزنس کمیونٹی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، میں اپنی پوری قوم سے التماس کرتا ہوں کہ اپنی سوچ اور اپنے آپ کو بدلیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے ملک اور اپنی قوم کی ترقی کیلئے اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں، آج دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کی جتنی ضرورت ہے اتنی شاید پہلے کبھی نہ تھی۔











