لاہور، 13 اگست(اے پی پی): سینئر صحافی خواجہ نصیر نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 14 گست آزاد پاکستانی قوم کے لیے ایک ایسا دن ہے کہ جو ہمیں احساس دلاتا ہے کہ یہ ملک ہمارا ہے اور اسے ہمی نے سنوارنا اور بہتری کی جانب لیکر جانا ہے۔
جوائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب و سینئر صحافی خواجہ نصیر نے کہا کہ پاکستان تا قیامت قائم رہے گا،پاکستان کا جھنڈا اقوام عالم میں ہم مزید کتنا بلند کر سکتے ہیں اس کے لیے ہمیں مل کر کوشش کرنی ہے۔











