اسلام آباد، 13 اگست (اے پی پی ): پارلیمانی سیکرٹری پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنول شوذب نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 14 اگست ہر سال ہم بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں ، جشن آزادی منانے کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے وطن کو چمکائیں ۔
انہوں نے کہا جشن آزادی مناتے ہو ئے ہمیں یہ عزم کرنا چاہیے کہ ہم اپنے ملک پا کستان کو دنیا بھر میں روشن کریں اور اسے وہ مقام دلا ئیں گے جس کا یہ وطن حقدار ہے ۔











