اسلام آباد ، 13 اگست (اے پی پی ): پاکستان کے بارے میں ایک درجن دلچسپ حقائق، دنیا میں آب پاشی کا سب سے بڑا نہری نظام پاکستان میں ہے۔ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے فٹ بال کے چالیس فیصد گیند پاکستان میں تیار ہوتے ہیں۔پاکستان دنیا کی تین قدیم ترین تہذیبوں کی سرزمین ہے جبکہ موہنجواڑو، گندھارا، بدھ مت اقوام متحدہ نے پاکستان میں چھ مقامات کو عالمی انسانی ورثہ قرار دیا ہے۔اس کے علاوہ 21 مزید مقامات عالمی ورثہ قرار پانے والے ہیں۔
پاکستان دنیا کے بلند ترین پہاڑوں کا گھر ہے،کے ٹو دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ ہے۔











