چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ماہ جولائی میں 50 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا

12

ملتان،09 اگست(اے پی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ماہ جولائی میں 50 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ماہ جولائی کے دوران  47 بچوں کو لواحقین کے حوالے کیا ہے حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں بھکاری، گھر سے بھاگے، گمشدہ، لاوارث نومولود بے آسرا اور دیگر بچے شامل تھے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچوں کو دوران ریسکیو آپریشن شہر بھر کے مختلف مقامات اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر کال آنے پر حفاظتی تحویل میں لیا  تھا۔ حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سینٹر میں بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔