چنیوٹ۔2اگست (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے اسسٹنٹ کمشنر آفس بھوانہ اور میونسپل کارپوریشن ہال چنیوٹ میں ریونیو عوامی خدمت سرورسز کا انعقاد کیا، اسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ غزالہ کنول اور اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ خرم شہزاد بھٹی ودیگر ریونیو کے افسران اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر بھی موجود تھا، ریونیو عوامی خدمت سرورسز میںانسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افسران کو اپنے مسائل بتائے ، ڈپٹی کمشنرو دیگر افسران نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے،درستگی ریکارڈ،فرد کا اجرا،انتقالات کا اجرا،رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ،معائنہ ریکارڈ،ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو وہاں قائم شدہ کاؤنٹرز پر فوری حل کیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے،لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت سروسز کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا، علاوہ ازیں تحصیل لالیاں میں بھی ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جہاںاسسٹنٹ کمشنرنے لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کیے ۔
Home National District News چنیوٹ، میونسپل کارپوریشن ہال چنیوٹ میں ریونیو عوامی خدمت سرورسز کا انعقاد











