خوشاب، 02 اگست(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجا ب سردار عثما ن بزدار کے ویژن کے مطا بق ماہا نہ ریونیو خد مت کچہر ی کا انعقاد ڈسڑکٹ اراضی ریکا رڈ سینٹر جوہرآباد میں ہوا۔ عوامی مسائل کے فور ی حل کیلئے ڈپٹی کمشنر خو شاب محمد حمزہ سالک،ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر ریو نیو عد یل حیدر، اسسٹنٹ کمشنر خو شاب کا مران اشرف اور دیگر عملہ ایک ہی چھت کے نیچے مو جو د تھے۔ عوامی مسائل کے حل اور سہو لت کیلئے ڈ سٹر کٹ اراضی ریکا رڈ سینٹر میں رجسٹر یشن برانچ، ڈومیسا ئل، معا ئنہ ریکا رڈ، رجسٹر ی، درستگی ریکا رڈ فر د کا اجرا ء،انکم سرٹیفکیٹ وغیر ہ کے علیٰحدہ علیٰحد ہ کاؤنٹر بنا ئے گئے تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے اپنے خیا لا ت کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ وز یر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار کی ہدا یت پر ہر ما ہ کی یکم تاریخ کو عوامی ریو نیو خد مت کچہری کا انعقاد کیا جا رہاہے جس میں شہر یوں اور سا ئلین کی خد مت کیلئے ریو نیو کا تما م عملہ مو جو د ہو تا ہے لہذا سا ئلین اپنے مسا ئل کے حل کیلئے برا ہ راست اراضی ریکا رڈ سینٹر کے ذمہ داران سے رابطہ کریں کسی کو بھی کسی مڈل مین کے ذر یعے یہاں آ نے کی ضر ورت نہیں۔
عوامی ریو نیو کھلی کچہر ی میں رقبہ کی نشا ندہی،ڈ ومیسا ئل کے اجراء،نہر ی پا نی اور دیگر مسائل سائلین کی جانب سے پیش کئے گئے جن کے فور ی حل کیلئے مو قع پر احکا مات صادر کئے۔











