چنیوٹ؛ امن و امان قائم رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج فلیگ مارچ

57

چنیوٹ، 10 اگست( اے پی پی ):محرم الحرام میں سیکیورٹی کی صورتحال اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنرسید مسعود نعمان، ڈی پی اوبلال ظفر، اور آرمی افسران کی زیر قیات پولیس فلیگ مارچ کیا گیا۔فلیگ مارچ میں ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی، ایس ایچ اوز،انچارج چوکیات،انچارج ریسکیو 15،ریسکیوٹیموں،ایلیٹ فورس،پولیس لائن سے پولیس موبائلز نے حصہ لیا۔

فلیگ مارچ ڈی پی او دفتر سے شروع ہوکر ضلع کی تینوں تحصیلوں چنیوٹ، بھوانہ اور لالیاں کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوا پولیس سٹیشن لالیاں میں اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان اور ڈی پی او بلال ظفر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی صورتحال،امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ کیا گیا،ضلع میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں،شہریوں کے جان و مان اور عزت کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔