ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محرم الحرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس

33

شجاع آباد، 03 آگست (اے پی پی): محرم الحرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ناصر شہزاد ڈوگر ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شجاع آباد و لائسنسداران کے ساتھ دفتر میونسپل کمیٹی  میں میٹنگ کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے محرم الحرام کے دوران اسلامی بھائی چارے اور امن کی فضا کو قائم رکھنے پرزوردیااور کہاکہ ماہ مقدس میں تمام مسالک ہم آہنگی کو فروغ دیں کورونا وباء پوری طرح ختم نہیں ہوئی ہے لہٰذا حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے، محرم روٹس پر تعمیراتی کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کام کے معیاراور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ محرم روٹس پر کیے جانے والے ترقیاتی کام کے اختتام پر متعلقہ لائسنسدار تکمیلی سر ٹیفکیٹ دے گا کہ وہ کام کے معیارسے مطمئین ہے اور اس کے بعد ادائیگی کی جائے گی۔ محرم الحرام کے حوالے پلان مرتب کرلیاگیاہے اور تمام روٹس پر صفائی کے انتظامات کے علاوہ ہمہ قسم تجاوزات ختم کرادی جائیں گی انہوں نے مزیدبتایاکہ تمام روٹس پر روشنی کے خاطر خواہ انتظامات کرائے جائیں گے اور تعمیراتی کام بھی جلد شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے امن وامان کے حوالے سے بتایاکہ محکمہ پولیس کی جانب سے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے اور محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس چوبیس گھنٹے چوکس رہے گی، جس پر تمام امن کمیٹی کے مبران و لائسنسداران نے اطمینان کا اظہار کیا۔