نیو یارک ، 07 اگست (اے پی پی ):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال پر تشویش ہے، ہم اس مسئلہ کے پر امن حل کی کوششوں میں ہر موقع پر پیش پیش رہے ہیں، پاکستان افغانستان کی تمام پارٹیوں سے اپیل کرتا ہے کہ مسئلہ کا فوجی حل نکالنے کے بجائے مذاکرات کریں۔
سفیر منیر اکرم نے کہا کہ کسی بھی ملک کی طرف سے ٹی ٹی پی کی حمایت پر پاکستان کی تشویش بے جا نہیں ہو گی۔











