کمشنر جاوید اختر محمود نے پودا لگا کر جشن آزادی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

39

ملتان 02،اگست (اے پی پی): شہر اولیاء میں سبز ہلالی پرچم کے ساتھ ہوگی ہرے بھرے درختوں کی بہار، جشن آزادی شجرکاری مہم پی ایچ اے، ڈویژنل انتظامیہ ہمقدم کمشنر جاوید اختر محمود نے پودا لگا کر جشن آزادی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

کمشنر جاوید اختر محمود نےکہا پاکستان ہمارا فخر، ہمارا گھر ہے، شجرکاری کر کے وطن عزیز کے گرین کور میں اضافہ کریں گے اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان عالمی سطح پر ماحولیاتی سفیر مانے جاتے ہیں۔

کمشنر نے کہا کہ جشن آزادی مہم 14 اگست تک، مون سون مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی اور کہا شہر میں اب تک 6 لاکھ سے زائد تیار درخت لگائے جاچکے ہیں، شہر میں 5 میاواکی جنگلات لگائے جارہے ہیں اور کہا حکومت پنجاب نے تمام ترقیاتی منصوبوں کا 1 فیصد ہارٹی کلچر کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

ڈی سی نے کہا کہ شجرکاری کیلئے سرکاری محکموں کو بھی پودے مہیا کیے گئے ہیں اور کہا شجرکاری میں مطلوبہ نتائج نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ محکموں کا آڈٹ کیا جائے گا۔

اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ ہر بشر دو شجر صرف نعرہ نہیں، نسل نو کے مستقبل کی بقا ہے۔

چئیرمن پی ایچ اے نے کہا جشن آزادی شجرکاری مہم میں 70 ہزار سے زائد درخت لگائے جائیں گے شفقت رضا نے کہا پی ایچ اے شہر میں بڑے پیمانے پر تیار درخت لگا رہی ہے اور کہا مون سون شجرکاری مہم میں پی ایچ اے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد پودے لگائے گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارڈیالوجی ڈاکٹر رانا الطاف بھی جشن آزادی شجرکاری مہم میں شریک ہوئے۔