اوکاڑہ،02اگست (اے پی پی): نواحی علاقہ حویلی لکھا پیر غنی روڈ پر واقع تیل ایجنسی کے سٹوریج ٹینک میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے تقریباً ایک گھنٹہ فائر فاٹینگ کر کے آگ پر قابو پا لیا۔
عینی شاہدین کےمطابق آگ گاڑی سے پیٹرول شفٹنگ کے دوران لگی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ٹیموں نے پانی اور فوم کی مدد سے آگ پر قابو پانے کےلیے فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر کے تقریباً ایک گھنٹہ میں آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔











