کمشنر ملتان سے چیف وہپ ملک  عامر ڈوگر کی ملاقات، محرم الحرام کے انتظامات پر تبادلہ خیال

17

ملتان ،9 اگست (اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود سے چیف وہپ ملک  عامر ڈوگر نے پیر کو یہاں  ملاقات  کی ہے،ملاقات میں محرم الحرام کے انتظامات اور ترقیاتی کاموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں گفتگو  کرتے  ہوئے کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کے احکامات دیے ہیں ، مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر لائسنس داران سے مشاورت کے ساتھ تعمیراتی کام جاری ہیں۔

 اس موقع پر عامر ڈوگر  کا کہنا تھا کہ علماء کرام اور سیاسی قیادت قیام امن کیلئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔محرم الحرام مثالی بھائی چارے،برداشت اور مذہبی رواداری کے مظاہرے کا پیغام ہے ۔

 ملاقات میں امن کے فروغ کیلئے امن کمیٹی اور علماء کرام کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔