ضلع کرم میں حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کے لیے بارہ کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز فراہم کئے گئے ہیں؛ایم این اے ساجد طوری

15

پاراچنار،09اگست (اے پی پی):  ممبر قومی اسمبلی ساجد طوری نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کے لیے بارہ کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔

پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ساجد طوری نے کہا کہ کرم ضلع میں  سکولوں میں فٹ  پاتھ،سولرزایشن اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بارہ کروڑ روپے ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر کے مشورے سے استعمال ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے 323اساتذہ  بھرتی کئے گئے، 80 سکولز اور تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا گیاہے جسمیں 133کلاس فور ملازمین کی بھرتی بھی شامل ہے۔

ممبر قومی اسمبلی ساجد طوری نے کہا کہ  سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کے سبب تعلیمی نظام کمزور ہونے کے وجہ سے طلبہ مشکلات سے دو چار ہیں۔