اسلام آباد، 13 اگست (اے پی پی ):وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ کھیلوں کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کی پالیسی بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جو گورننس کا طریقہ کار ہے اسے مدنظر رکھتے ہوئے نئی سپورٹس پالیسی تشکیل دی جائے گی، 2005ء کے بعد سپورٹس پالیسی کا فقدان رہا جس کی وجہ سے کھیلوں کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اولمپکس ایسوسی ایشن کی طرف سے من مانیاں کی جاتی رہیں لیکن اب ایسا نہیں ہو گا، تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے شفافیت اور احتسابی عمل سے گزرنا ہو گا۔











