یوم آزادی پر ہم نے عہد کرنا ہے کہ مل کر پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے؛ سید یاور عباس بخاری

103

لاہور، 13 اگست (اے پی پی)): صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے یوم آزادی پر  اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کو معرض وجود میں لانے کے مقصد کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیے اور اس بات کا بھی خیال کرنا چاہیے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ کیا تھی اور علامہ اقبال نے کیا خوب دیکھا تھا اور اس ملک کو بنانے کا مقصد کیا تھا۔

 صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ملک ایک معجزہ کے طور پر 27 رمضان المبارک کو معرض وجود میں آیا۔  ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ انفرادی طور پر اس ملک کی فلاح وبہبود میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں  نے کہا کہ ان لیڈران کا ساتھ دیں جو اس مٹی کے ساتھ مخلص ہیں۔