گلگت بلتستان: اسمبلی حلقہ 4 نگر 1 میں ضمنی انتخابات کا وقت کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بغیر اختتام پزیر ہو گیا

23

گلگت،08اگست ( ے پی پی):  گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 4 نگر 1 میں ضمنی انتخابات کا وقت  کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بغیر اختتام پزیر ہوا جس کے بعد گنتی کا عمل شروع  کر دیا گیا۔ اس حلقے سے 23 ہزار ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔پولنگ کے دوران کسی بھی پولنگ اسٹیشن سے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔

پولنگ کے دوران ووٹروں کی بڑی تعداد جن میں خواتین بھی شامل تھیں گھروں سے نکل کر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔اس حلقے میں اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار آغا بہشتی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید حسین کے درمیان ہے۔