گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ایم این اے نواب شیر وسیر کی ملاقات

55

لاہور، 25 اگست (اے پی پی)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ایم این اے شیر وسیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کی مخالفت کر کے دھاندلی کو سپورٹ کر ے گی جبکہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں آئندہ انتخابات کو مکمل طور شفاف بنانا چاہتے ہیں چنانچہ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں بھی رکاوٹ بن رہے ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، بدقسمتی سے حکومت کے سیاسی مخالفین ہر معاملے میں روڑے اٹکا نے کی سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے بزنس انڈیکس میں 108 فیصد اضافہ ریکارڈ ہواہے ملکی تاریخ میں پہلی بار اداروں میں اصلاحات کیلئے عملی اقدامات ہو رہے ہیں، پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کر یڈ ٹ عمران خان اور انکی معاشی ٹیم کو جاتا ہے۔