لاہور، 13 اگست(اے پی پی): صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ یوم آزادی پر بحیثیت قوم ہمیں اپنے ان مقاصد کا احاطہ کرنا چاہیئے جن کیلئے ہم نے یہ ملک حاصل کیا تھا ، دیکھنا چاہئے کہ ہم ان مقاصد میں کتنے کامیاب ہوئے ہیں ۔
یوم آزادی کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس یوم آزادی پر یہ عہد کرنا ہے کہ برصغیر میں تقسیم کا جو ایجنڈا کشمیر کی صورت میں نامکمل رہ گیا تھا اس کی تکمیل کی کوشش کرنی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ وطن ہے تو ہم ہیں ، ہمارا سب کچھ اس مٹی سے وابستہ ہے ، ہمارے بزرگوں نے جن مقاصد کیلئے یہ ملک حاصل کیا تھا ہمیں ان کے حصول کیلئے جدوجہد کرنی چاہیئے اور اس کی ترقی کیلئے اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے۔











