لاہور ،13 اگست(اے پی پی): سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلٰی پنجاب جاوید اختر انصاری نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں تمام اہل پاکستان کو جشن آزادی مبارک دی ہے اور کہا ہے کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کریں اور ہمارے جن آباؤاجداد نے قربانیاں دیں ان کے لیے بھی دعا کریں۔
جاوید اختر انصاری نے کہا کہ شور شرابا کرنے کی بجائے ہمیں باوقار انداز اختیار کریں۔











