ملکی ترقی میں سول بیورو کریسی کا بنیادی کردار ہے؛ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

14

لاہور، 24 ستمبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معاشرتی استحکام کے لئے خواتین کا عملی کردار اہمیت کا حامل ہے چنانچہ دوسرے شعبوں کی طرح سول بیوروکریسی میں بھی خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے،   عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی میں سول بیورو کریسی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

ان خیالات کا  اظہار  نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے ایک سو چودھویں مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سوچ تبدیل ہو گی تو معاشرہ تبدیل ہوگا، حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔