نیویارک ، 23 ستمبر (اے پی پی ):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں ، جس دوران افغان صورتحال اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال عالمی برادری کیلئے ایک امتحان ہے ،افغانستان کے بہتر مستقبل کیلئے عالمی برادری کو مل کر مربوط حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ۔











