اوکاڑہ؛ ڈی پی ایس کالج کاطلبہ و طالبات کی100فیصد کرونا ویکسینیشن پر محکمہ ایجوکیشن کوسب سے پہلےرپورٹ دینے کا اعزاز

180

اوکاڑہ،25ستمبر(اے پی پی ): ڈی پی ایس کالج نے   و طالبات کی100فیصد کرونا ویکسینیشن پر محکمہ ایجوکیشن کوسب سے پہلےرپورٹ دینے کا اعزاز  حاصل  کر  لیا  ہے۔

ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج کی پرنسپل میڈم عالیہ ایوب چٹھہ نےاے پی پی کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر و چیئرمین بورڈ آف گورنرز کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایات پر ایس او پیز کے مطابق حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے بمطابق عمر تمام ڈی پی ایس کالج کے طلبہ وطالبات کی 100 فیصد ویکسینیشن مکمل ہونے کی سب سے پہلے محکمہ ایجوکیشن کو رپورٹ دی گئی اوریہ اعزاز محکمہ صحت اور سکول سٹاف کے بھرپور تعاون  سے حاصل ہوا ہے۔