بہاولنگر؛کھلی کچہری کے ا نعقاد کا بنیادی مقصد شہریوں کو بروقت انصاف مہیا کرنا ہے،ڈی پی او

14

بہاولنگر،27 ستمبر(اے پی پی): کھلی کچہری کے ا نعقاد کا بنیادی مقصد شہریوں کو بروقت انصاف مہیا کرنا ہے۔ میرے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔

اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد ظفر بزدار کی جانب سے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،عوامی مسائل اور شکایات کو سنا اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کی ہدایت اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے ڈی پی او آفس بہاولنگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈی پی او نے کھلی کچہر ی میں آئے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو حل کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ڈی پی او نے انچارج کمپلینٹ سیل اور دیگر متعلقہ افسران کو فوری ہدایت کی کہ شہریوں کی طرف سے درج ہونے والی شکایات پر جلد از جلد قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے جب کہ پیچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کے میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دیں۔