سکھر؛مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مشینری مینٹینس کرپشن کیس کی سماعت12اکتوبر تک ملتوی

21

سکھر،27ستمبر(اے پی پی):مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی احتساب عدالت میں پیش، ایک ریفرنس کا گواہ نہیں آیا، دوسرے ریفرنس میں دو گھنٹے تک سوال جواب ہوئے،سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔صوبائی مشیرجیل خانہ جات اعجاز جکھرانی دو ریفرنسزمیں سکھر احتساب عدالت میں پیش ہوئے،جن میں آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مشینری مینٹینس کرپشن شامل ہیں۔

احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے ریفرنسز کی سماعت کی۔ ریفرنس نمبردو کا گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر کارروائی نہیں چلائی گئی جبکہ دوسرے ریفرنس کی سماعت دو گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران جج اور سرکاری وکلا نے محکمہ ایری گیشن کے انجینئراور دیگر ملزمان سے سوال و جواب کئے گئے۔عدالت دونوں ریفنسز کی سماعت 12 اکتوبرتک ملتوی کردی۔