لاہور، 22 ستمبر (اے پی پی ): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے ، کوشش ہے کہ دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کی ۔انہوں نے کہا کہ پرامن افغانستان پورے خطے اور دنیا کیلئے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ نائن الیون پر حملہ انفرادی معاملہ تھا اس سے پوری مسلم امہ کیسے زمہ دار ہوگئی ایسے رویے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے انفرادی عمل پر پوری کمیونٹی پر چھاپ نہیں لگانی چاہیے افغانستان کے لوگوں کو انکے معاملات حل کرنے دیں۔