جلداز جلد کورونا ویکسی نیشن کروائیں تاکہ سفری سہولیات کی بندش سے بچ سکیں ؛ غلام سرور خان

14

اسلام آباد، 24 ستمبر   (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے  کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے  اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ  جلداز جلد کورونا  ویکسی نیشن کروائیں تاکہ سفری سہولیات اور دیگر روزمرہ کی سہولیات کی بندش سے بچ سکیں۔انہوں  نے کہا کہ 30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کو   کئی  پابندیوں  کا  سا منا کرنا پڑ سکتا ہے ۔