خوشاب؛ ضلع بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

33

خوشاب،28 ستمبر (اے پی پی ):ملک بھر کی طرح ضلع خوشاب میں بھی چہلم حضرت امام حسینؓ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، ضلع بھر میں مختلف مقامات سے  چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہو کر اپنے اپنے روائتی راستوں سے ہوکر اختتام پذیر ہوگئے۔

 خوشاب میں  مرکزی جلوس دروغانوالہ پہنچ کر اختتام پذیر ہواجبکہ جوہرآباد میں سب سے بڑا جلوس آستانہ جوہرنظامی سے برامد ہوکر مرکزی امام بارگاہ حسینیہ میں جاکر اختتام پزیر ہوا۔  اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے، اس کے علاوہ ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں کے اہلکار بھی اپنی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔ جلوسوں کے راستوں پر ٹھنڈے پانی اور دُودھ کی سبیلیں بھی لگائی گئیں تھیں۔