ملتان؛چہلم امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا

38

ملتان، 28 ستمبر (اے پی پی ):نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔چہلم حسین علیہ السلام کے موقع پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی ذوالجناح، تعزیہ اور علم کے ماتمی جلوس نکالے گئے جس میں نوحہ خواں نوحہ خوانی اور عزادار ماتم حسین کیا ۔

اس موقع مجالس عزا بھی منعقد ہوئی جن میں علماء اکرام اور ذاکرین واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی اور حضرت امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ملتان میں امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کے سلسلے میں آج نکلنے والے جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کئے گئے تھے۔